Thursday, April 25, 2024

سانحہ مچھ متاثرین سے اظہارِیکجہتی، خیبر پختونخوا میں بھی احتجاج

سانحہ مچھ متاثرین سے اظہارِیکجہتی، خیبر پختونخوا میں بھی احتجاج
January 8, 2021

پشاور (92 نیوز) سانحہ مچھ متاثرین سے یکجہتی کے لئے خیبر پختونخوا میں بھی احتجاج شروع ہو گیا، صوبائی دارالحکومت پشاور اور بنوں میں ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ ڈی آئی خان میں بھی کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔

کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے خیبر پختونخوا میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پشاور میں شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ریلی نکالی اور قصہ خوانی بازار میں دھرنا دیا۔ ریلی کوچہ رسالدار سے شروع ہوئی اور مارچ کر کے قصہ خوانی پہنچ جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا۔

بنوں میں بھی اہل تشیع، اہل سنت اور پیپلز پارٹی نے مچھ کے افسوسناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے دھرنا دیا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ڈی آئی خان میں کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کے لئے کوٹلی امام حسین سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعظم کوئٹہ نہیں جائیں گے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔