Tuesday, April 23, 2024

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام ثابت ، تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام ثابت ، تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ناصر احمد سلطانی، رانا نعمان اور عبدالوحید پر توہین عدالت اور توہین رسالت کا جرم ثابت ہوا۔ پروفیسر انوار کو توہین مذہب کے کیس میں دس سال قید کا حکم اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ چار اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے۔