Thursday, April 18, 2024

کیپٹل ہل عمارت پر حملہ ، 100 امریکی کانگریس ارکان کا ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کیپٹل ہل عمارت پر حملہ ، 100 امریکی کانگریس ارکان کا ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
January 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کیپٹل ہل عمارت پر حملے کے واقعے میں 100 امریکی کانگریس ارکان نے ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا نائب صدر اور کابینہ ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم یا مواخذے کے ذریعےعہدے سے فوری ہٹائے۔ صدر ٹرمپ جمہوریت اور عوام کیلئے مہلک ہیں۔ سینیٹر چک شمر نے بھی 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کو ہٹانے کی اپیل کر دی۔

 ادھر امریکی وزیر تعلیم بیٹسی ڈیوس نے بھی گذشتہ روز کے واقعات کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق بیٹسی ڈیوس ٹرمپ کی کابینہ میں استعفیٰ دینے والے دوسری وزیر ہیں۔ ڈیوس نے استعفیٰ کی وجہ ٹرمپ کی جانب سے لوگوں کو اکسا کر کیپیٹل پر حملہ کروانا بیان کی۔