Saturday, April 20, 2024

ای ایف ایل کپ، مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم کی فائنل میں رسائی

ای ایف ایل کپ، مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم کی فائنل میں رسائی
January 7, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) مانچسٹر سٹی نے ای ایف ایل کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو صفر سے شکست دی۔ پہلے سیمی فائنل میں ٹوٹنہم نے برینٹ فورڈ کو دو صفر سے شکست دی۔

ای ایف ایل فٹبال کپ کے فائنل کے لیے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا، مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں جان اسٹونس نے گول کر کے مانچسٹر سٹی کو برتری دلا دی، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم میچ میں واپسی میں ناکام رہی، 83 ویں منٹ میں فرنانڈینو نے گیند کو جال میں پھینک کر مانچسٹر سٹی کو دو صفر سے کامیابی دلائی۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹوٹنہم نے برینٹ فورڈ کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔