Friday, April 19, 2024

سانحہ مچھ ، جانبحق افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

سانحہ مچھ ، جانبحق افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری
January 6, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) سانحہ مچھ میں جانبحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا مغربی بائی پاس پر میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

دھرنے کے شرکاء اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں وفد کے دھرنے کے شرکاء کے درمیان طویل مزاکرات ناکام ہوئے جبکہ صوبائی حکومت کی کوشش بھی ناکام رہی۔

دھرنے میں خواتین بچے اور بوڑھے افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان نہیں آتے اور مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاجی دھرنا ختم نہیں کریں گے۔