Thursday, April 18, 2024

پاک فوج کا پرخطر مشن ، غیر ملکی کوہ پیما کو کےٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کر لیا

پاک فوج کا پرخطر مشن ، غیر ملکی کوہ پیما کو کےٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کر لیا
January 5, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے غیر ملکی کوہ پیما کو کےٹو بیس کیمپ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کر لیا۔

ٹورسٹ پولیس اسکولی شگر کے مطابق مسٹر ویلڈمر ڈومینک کئی دنوں سے بیمار ہو کر بیس کیمپ پر پھنسے ہوئے تھے۔ ویلڈمر ڈومینک  کا تعلق پولینڈ سے ہے۔ پاک فوج نے غیر ملکی کوہ پیما کو طبی سہولیات فراہم کرکے سکردو منتقل کر دیا۔ غیر ملکی کوہ پیما ہرنیا کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔ پولینڈ سے تعلق کوہ پیما کے ٹو پہاڑ پر سرمائی مہم جوئی پر تھے۔ کے ٹو اور براڈ پیک پر اس وقت 50 سے زیادہ غیر ملکی کوہ پیما سرمائی مہم جوئی پر ہیں۔