Friday, March 29, 2024

کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، مسافر کوچ سے منشیات برآمد

کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، مسافر کوچ سے منشیات برآمد
January 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے7 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

 ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں سے 4035 کلو گرام غیر ملکی کپڑا، 372 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 128 پیکٹ انڈین گٹکا بھی برآمد ہوا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ٹرک سے 1070 کلو گرام چھالیہ اور 128 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا جس کے بعد ایک ملزم زیرحراست ہے۔

سپر ہائی وے (کراچی) پر دوران چیکنگ ٹرک سے 7,574 کلو گرام چھالیہ برآمد ہوا۔ دو ملزم زیرحراست ہیں۔ موبائل گشت کے دوران جیوانی کے قریب سات ٹوٹا ہائی لکس سے 13,900 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد، سات افراد زیرحراست ہیں۔ پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً کروڑوں  روپے کے لگ بھگ ہے۔