Friday, April 19, 2024

ایبٹ آباد گلیات اور مری میں بارش اور برف باری

ایبٹ آباد گلیات اور مری میں بارش اور برف باری
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد گلیات اور مری میں بارش اور برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقوں کا رخ کر لیا ۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں سے 2 لاکھ سے زائد سیاح برفباری دیکھنے گلیات پہنچے، برف کے سفید گالوں کے گرتے ہی سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے اعداد شمار کے مطابق 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں سے 2 لاکھ سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مری کی طرف سے نتھیا گلی میں 23 ہزار 700 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ ایبٹ آباد کی جانب سے نتھیا گلی میں 17400 گاڑیاں داخل ہوئیں۔

سیاح گلیات کے حسین موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور سردی میں ایوبیہ چیر لیفٹ کی بھی سیر کرتے نظر آئے ۔ملکہ کوہسار مری میں صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔

دن بھر سیاح مری کے تفریحی مقامات کی سیر کے بعد شام ہوتے ہی مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں وہ خوبصورت ٹھنڈے موسم سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔