Wednesday, April 24, 2024

خوشاب ، آواران موٹروے منصوبے کا آغاز ہو گیا

خوشاب ، آواران موٹروے منصوبے کا آغاز ہو گیا
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) خوشاب ، آواران موٹر وے منصوبے کا آغاز ہو گیا ، وفاقی وزیر برائے ڈاک و مواصلات مراد سعید نے کہا کہ 6 ہزار 147کلومیٹر موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ ایک سال میں تمام منصوبے زمین پر دکھائی دیں گے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی کویقینی بنائیں گے ، سی پیک گیم چینجر ہے،عوام کو روزگار کے موقع میسر آئیں گے،موٹرویز پولیس کی ضروریات کو پی سی ون کا حصہ بنا دیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ بائی پاس کا آغاز رواں ماہ ہوگا، روڈ سیفٹی سےمتعلق آگاہی کے لیے میڈیا پر تشہیر کی جا رہی ہے ،سیالکوٹ سے کھاریاں موٹروے پر کام شرو ع ہوگیا۔

مرادسعید نے نئی گاڑیاں موٹروے پولیس کے حوالےکیں۔