Friday, April 26, 2024

آسیہ اندرابی کی صحت کا معاملہ ،شیریں مزاری نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

آسیہ اندرابی کی صحت کا معاملہ ،شیریں مزاری نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کردیا
January 4, 2021

اسلام آباد(92 نیوز) آسیہ اندرابی کی صحت کے معاملے پر شیریں مزاری نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کردیا ۔

شیریں مزاری نے آسیہ اندرابی کے بیٹے کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ سید علی گیلانی ، شبیر شاہ سمیت کئی حریت رہنما طویل عرصےسے قید میں ہیں۔   برادری کو خاموشی توڑنا ہوگی،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ظلم و ستم پر آواز اٹھائیں۔

 آسیہ اندرابی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انہیں مہینے میں ایک بار والدہ سے ملاقات کرنے دی جاتی ہے ،ملاقات کیلئے 10منٹ ملتے ہیں اس میں بھی پولیس ساتھ کھڑی ہوتی ہے ۔

 پاکستان انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال پر بین الاقوامی ٹربیونل کی تشکیل کا مطالبہ کرے۔