Tuesday, April 23, 2024

ہزارہ برادری کے بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

ہزارہ برادری کے بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، علامہ طاہر اشرفی
January 4, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ ہزارہ برادری کے بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو کوئی رعایت دی جائے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ بھارت دہشت گردوں کو منظم کر رہا ہے، اِن کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرک واقعہ میں 32 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ کسی گروہ، جتھے یا جماعت کو اپنی سوچ کو دوسروں پر مسلط کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، حکومت عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کی چوکیدار ہے۔

معاون خصوصی بولے کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت، عمران خان، آرمی چیف کیلئے صدر فلسطین کی طرف سے آنیوالا خط کافی ہے۔ جن کے دور میں مسجد اقصیٰ بند رہی ہمیں ان کی گواہی نہیں چاہیے۔ فلسطین کی آزادی کے بعد پاکستان دیکھے گا اسرائیل کے حوالے سے کیا کرنا ہے۔