Friday, April 19, 2024

بہاول پور کے لوگوں کا مزاج سیاسی نہیں، لانگ مارچ ضرور ہوگا، مریم نواز

بہاول پور کے لوگوں کا مزاج سیاسی نہیں، لانگ مارچ ضرور ہوگا، مریم نواز
January 4, 2021

بہاول پور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ بہاول پور کے لوگوں کا مزاج سیاسی نہیں، لیکن پھر بھی لوگ بڑی تعداد میں آئے، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہو کر رہے گا۔

مریم نواز نے بہاولپور سے روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان موسم دیکھ کر کیا جائے گا، استعفے ہوں گے، 31 جنوری تک وہ نہ گیا تو عوام پھر کوئی اور فیصلہ کریں گے۔