Thursday, April 18, 2024

پی ڈی ایم کے سرکس کو عوام نے مسترد کر دیا ، مراد سعید

پی ڈی ایم کے سرکس کو عوام نے مسترد کر دیا ، مراد سعید
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا پی ڈی ایم کے سرکس کو عوام نے مسترد کر دیا۔

مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے پروگراموں کا مذاق اڑایا۔ اپنے دور میں کیمپ آفسز کے نام پر کروڑوں روپے اڑاتے رہے۔

 مراد سعید کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو عوام کا احساس ہے۔  نئے سال کا آغاز عمران خان نے بہت بڑے اعلان سے کیا۔ اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ حکومت نے پناہ گاہیں بنائیں۔ اب صحت کارڈ بھی دے رہے ہیں۔ پناہ گاہوں میں اب مستحقین کے لیے صحت کی مفت اور معیاری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے اپنی ذات پر خرچ کیا۔ جو پیٹ کے درد کے علاج کے لیے بھی باہر جاتے ہوں انہیں عوام کے درد کا کیا احساس ہو گا۔