Friday, April 19, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار خواجہ آصف کو تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

نیب لاہور کی جانب سے خواجہ آصف کو  احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا ، عدالت  نے  خواجہ آصف کو 13 روزی جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا  جب کہ نیب کو لیگی رہنما کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت کی جانب سے  خواجہ آصف کو اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی ۔

خواجہ آصف نے عدالت میں کہا کہ7بار پارلیمنٹ کا رکن رہا ہوں رقم تو زیادہ بناتے انہوں نے صرف 81 کروڑ روپے نکا لے، عدالت نے ریمارکس دئیے ایسا نہ بولیں کہیں یہ کچھ اور بھی نہ ڈال دیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کی وارننگ ملی لیکن انہوں نے نہیں چھوڑی۔

پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔