Thursday, April 25, 2024

ہمارے سابق دور کے ترقیاتی کاموں کو ن لیگ نےبروقت مکمل نہیں ہونے دیا ، پرویز الٰہی

ہمارے سابق دور کے ترقیاتی کاموں کو ن لیگ نےبروقت مکمل نہیں ہونے دیا ، پرویز الٰہی
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سے صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے ملاقات کی ، دوران گفتگو چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے سابق دور کے ترقیاتی کاموں کو ن لیگ نے بروقت مکمل نہیں ہونے دیا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  ہمارے سابق ادوار کے کاموں کو  پس پشت ڈالنے سے  عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہونا پڑا۔بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، بچے سکولوں میں داخل نہ ہو سکے، ورلڈ بینک کے تعاون سے جو منصوبے شروع کیے تھے وہ بھی ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی نذر ہوگئے۔

اس موقع پر صوبائی ویر علی لالیکا کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اتنی بڑی اپوزیشن ہونے کے باوجود آپ نے اسمبلی کا ماحول کنٹرول میں رکھا ہے، کسی رکن اسمبلی کو آپ سے کوئی شکایت نہیں، کورونا کی وجہ سے آپ نے اسمبلی اجلاس پہلی بار ہوٹل میں کم لاگت میں منعقد کیا، حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے آپ نے ہر موقع پر حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔