Friday, April 26, 2024

پی ڈی ایم کے فیصلے پر استعفے دینگے، نیب کوئی ادارہ نہیں، رانا ثناء

پی ڈی ایم کے فیصلے پر استعفے دینگے، نیب کوئی ادارہ نہیں، رانا ثناء
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی اس کے مطابق استعفے دیں گے۔ نیب کوئی ادارہ نہیں، چئیرمین نیب ربورٹ ہے۔

صدرن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے مرتضیٰ عباسی اور سجاد اعوان کے استعفے پر کہوں گا کہ مریم نواز نے کسی کو استعفی اسپیکر کو پیش کرنے کو نہیں کہا، قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفے قیادت کو جمع کروانے کا کہا تھا۔

اُنہوں نے کہا، نیب گردی سیاسی مخالفین کیخلاف بدترین و گھٹیا ترین انتقام کا حربہ ہے۔ پی ڈی ایم تحریک کو کنٹرول کرنے کے نیب کے ہتھکنڈے ہیں جس کی مزاحمت کریں گے۔ نیب آفس کے گھیراؤ سمیت ان لوگوں کے گھر کا بھی گھیراؤ کریں گے جو نیب کو استعمال کر رہے ہیں، فیصلہ سازی بنی گالہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا، این آر او کون مانگ رہا ہے؟، جھوٹے مقدمات پر بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں این آر او مانگ رہا ہے۔ جو ن لیگ کی میٹنگز ہوئیں اس کا حصہ رہا ہوں استعفوں پر کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں بلکہ سب قائد کے کہنے پر لبیک کہیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کو ہونے سے روکنا تب ہوگا جب پی ڈی ایم اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی۔ پارٹی میں جو اکثریتی رائے وہ میری رائے ہے۔

اُنہوں نے کہا ، مولانا فضل الرحمن کی مریم نواز سے ملاقات ہوئی تو مولانا کو خوش پایا ان کی باتوں سے ظاہر نہ ہوا وہ مایوس ہیں۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے نہیں نکلے گی اس کی اپنی سوچ و تجربہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے آخری دھکے پر استعفوں کی بات کرتی ہے۔ ضمنی و سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا اپنا موقف ہے کل جو بھی متفقہ فیصلہ ہوگا اس کے مطابق معاملات طے کر لیں گے۔

حکومت اپنی مرضی سے نوازشریف کو واپس نہیں لا سکتی، وہ ضرور آئیں گے لیکن اپنے مرضی سے۔ صاف شفاف الیکشن ملک کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم تحریک کو جاری رکھے کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔  حکومت گھٹیا حرکتیں کر رہی ہے، اس سلسلے میں پہلے خواجہ آصف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خواہش و دُعا ہے دو ہزار اکیس کا سورج غروب ہونے سے پہلے اس حکومت کا سورج غروب ہو جائے۔ جو کٹھ پتلی نظام کو لانے والوں کے خلاف جیتے وہ درست جیتے۔