Saturday, April 20, 2024

بھارتی فورسز کی ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، سپاہی شہید ، ایک شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، سپاہی شہید ، ایک شہری زخمی
December 30, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں اشتعال انگیزی کی جس سے پاک فوج کا سپاہی فضل الٰہی شہید ہو گیا جب کہ ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں اشتعال انگیزی  کی ، پاک فوج نے بھارتی فورسز کی  اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ، جوابی فائرنگ میں بھارتی فورسز کی بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 35 سالہ سپاہی فضل الہی شہیدہو گیا ، بھارتی فورسز نے  کوٹ کوٹیہڑہ، تتہ پانی سیکٹرز میں بھی گولہ باری کی ، بھارتی فورسز نے  جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی پھالنی بازار پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ سے 34 سالہ شہری شدید زخمی ہوا۔