Friday, April 26, 2024

یمن ، حکومتی جہاز کے لینڈ کرتے ہی دھماکے ، فائرنگ، وزیر اعظم اور کابینہ بال بال بچ گئے

یمن ، حکومتی جہاز  کے لینڈ کرتے ہی دھماکے ، فائرنگ، وزیر اعظم اور کابینہ بال بال بچ گئے
December 30, 2020

عدن (92 نیوز) یمن کاعدن ائیرپورٹ حکومتی جہازکےلینڈکرتےہی دھماکوں اور گولیوں سے گونج اٹھا، دھماکےمیں سولہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،وزیراعظم اوران کی کابینہ حملے میں بال بال بچ گئی۔

سعودی عرب سے آنےوالے اس جہازمیں یمن کےوزیراعظم معین عبدالمالک سعید اپنی کابینہ کےساتھ موجود تھے،عدن ائیرپورٹ پر لینڈکرنے کےبعدجیسےہی جہازمیں سے کابینہ نے باہرنکلنا شروع کیا،فضاخوفناک دھماکےسےگونج اٹھی ۔

دھماکےکےساتھ ہی ہرطرف گولیوں کی تڑتڑاہٹ شروع ہوگئی ہرطرف دھویں اور گردوغبارکےبادل چھاگئے،امریکی میڈیاکےمطابق ہولناک دھماکے اورفائرنگ سے جہازمیں موجود یمنی وزیراعظم اور ان کی کابینہ محفوظ رہی  لیکن ساٹھ سے زائد افراد کےزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں ،جن میں سے بیشترکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جہازمیں سعودی سفیر محمد سعیدالجبربھی موجودتھےجنہیں فوری طوپر ایرپورٹ سے محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیا۔