Tuesday, May 7, 2024

خواجہ آصف نے چاول والے کے ذریعے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کی ، بابر اعوان

خواجہ آصف نے چاول والے کے ذریعے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کی ، بابر اعوان
December 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف نے چاول والے کے ذریعے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی آف شور کمپنیوں میں الیاس ابراہیم کا نام کئی بار سامنے آیا، یہ کہتے ہیں آمدن سے زائد اثاثے جرم ہی نہیں ہے، اگر تنخواہ ایک لاکھ اور اخراجات دس لاکھ ماہانہ ہوں تو یہ آمدن سے زائد طرز زندگی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن دوسروں کو استعفے کا کہتے ہیں، اپنے بھائی اور بیٹے کو نہیں کہتے۔