Saturday, April 27, 2024

کورونا سے شوبز شخصیات بھی متاثر، فلم ،ٹی وی اور ڈرامہ انڈسرکی کے سپر اسٹارز بھی متاثر ہوئے

کورونا سے  شوبز شخصیات بھی متاثر، فلم ،ٹی وی اور ڈرامہ انڈسرکی کے سپر اسٹارز بھی متاثر ہوئے
December 28, 2020

لاہور (92 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس نے شوبزشخصیات تک بھی اپنے پنجے پھیلالیے،اختتام کی طرف جاتے ٹونٹی ٹونٹی میں فلم،ٹی وی اور ڈرامہ انڈسٹری کےکئی سپر اسٹارموذی وبا کے چنگل میں پھنسے۔

سال 2020 میں شوبز شخصیات بھی کورونا وائرس کے نشانے پررہیں، 2020 میں صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر کورونا کے باعث انتقال کر گئے، اداکار صغیر الٰہی بھی کچھ دن کورونا میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے، اداکارہ ماہرہ خان کوروناوائرس کے چنگل میں نئے سال کااستقبال کریں گی۔

وباکی وجہ سے نیلم منیرکوبھی خود کوقرنطینہ کرناپڑا، اداکار بہروز سبزواری بھی گرفت میں آئے تو یاسر نواز اور ند ایاسربھی، سینئراداکارہ روبینہ اشرف کو توزندگی کی دوڑ میں واپسی کے لیے بہت جدوجہدکرناپڑی۔

مریم نفیس، سکینہ سموں اور علیزے شاہ بھی کورونا کی گرفت میں آئیں، ہدایتکارہ سنگیتا بھی موذی وبا کا شکار ہوئیں،کوروناوائرس نے نعمان سمیع، نوید رضا اور واسع چودھری کوبھی زندگی کی اہمیت سے روشناس کروادیا۔

کنے کنے جاناں بلو دے گھر سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ابرارالحق بھی کوروناکے چنگل میں آئے ، جنون گروپ کے سلمان احمد کوبھی موذی وبانے دن میں تارے دکھائے ، گلوکار جواد احمد بھی کئی دن تک سکون کی سانس نہ لے سکے۔