Friday, April 19, 2024

ماضی میں ایک لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی ، آج وہی لابی پاک فوج پر حملہ آور ہے ، علامہ طاہر اشرفی

ماضی میں ایک لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی ، آج وہی لابی پاک فوج پر حملہ آور ہے ، علامہ طاہر اشرفی
December 27, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم علامہ طاہر اشرفی نے کہا ماضی میں ایک لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی۔ آج وہی لابی پاک فوج پر حملہ آور ہے۔

سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ جموریت کی بات کرنیوالوں میں خود جمہوریت نہیں۔ وطن عزیز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کے لیے بھارتی اور اسرائیلی میڈیا استعمال ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کی لیڈر نے برطانوی صحافی کی ویڈیو اپنے اکاؤںٹ پر شئیرکی پھر ڈیلیٹ کر دی۔ پیمرا قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنیوالوں کا نوٹس لے۔

طاہر اشرفی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی راولپنڈی کی طرف جانے کی بات کرے گا تو عوام رکاوٹ بنیں گے۔