Friday, March 29, 2024

ٹرمپ نے کورونا ریلیف بل پر حتمی دستخط نہ کئے تو نتائج تباہ کن ہونگے، جوبائیڈن

ٹرمپ نے کورونا ریلیف بل پر حتمی دستخط نہ کئے تو نتائج تباہ کن ہونگے، جوبائیڈن
December 27, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کورونا ریلیف فنڈز کی منظوری نہ دینے پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ نے کورونا ریلیف بل پر حتمی دستخط نہیں کریں گے تو تباہ کن نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔ 

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے چند دنوں میں ہی حکومتی فنڈزکی مدت گزر جائے گی اور اگر اس دوران صدر نے بل پر دستخط نہ کئے تو نہ صرف حکومتی فنڈنگ ضائع ہوجائے گی بلکہ فوجیوں کی تنخواہوں کا اجرا بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا ٹرمپ نے بل پر دستخط نہ کیے تو دس لاکھ امریکی بے روزگاری الاونس سے محروم ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے بل ویٹو کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کیلئے دواعشاریہ تین ٹریلین ڈالر لوگوں کی مدد کرنے کیلئے کافی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی متاثرین کیلئے 892ارب ڈالر کے امدادی پیکج سے خوش نہیں ہیں۔