Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا بانی پاکستان قائداعظمؒ کو خراج عقیدت، مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کا بانی پاکستان قائداعظمؒ کو خراج عقیدت، مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد
December 25, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت، مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد بھی دی ہے۔ سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کاعزم کرنا ہوگا۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کاعزم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قوم قائداعظم کا احسان تاقیامت نہیں اتارسکتی۔ کوئی لالچ اور خوف ملت کے پاسبان کو عظیم مقصدسے نہ ہٹا سکا، مسلمانوں کے لیے آزادوطن کاخواب حقیقت میں بدلا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بانی پاکستان کے یوم ولادت پرپیغام میں کہا کہ قائداعظم جیسے مدبرصدیوں بعدپیداہوتے ہیں۔

سردارعثمان بزدارنے کرسمس کے تہوارپرمسیحی برادری کو بھی مبارکباد دی ہے، انہوں نے آئسولیشن میں ہونے کی وجہ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت نہ کرسکنے پر مسیحی برادری سے معذرت بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین پاکستان میں ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔