Friday, April 19, 2024

آج قائداعظم کا دو قومی نظریہ ہی درست ثابت ہوا، پرویز الہٰی

آج قائداعظم کا دو قومی نظریہ ہی درست ثابت ہوا، پرویز الہٰی
December 25, 2020

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج قائداعظم کا دو قومی نظریہ ہی درست ثابت ہوا ہے، اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے یوم قائداعظم پر دوقومی نظریئےکی ٹھوس بنیادوں کی تائید کردی۔

کرسمس کے موقع پر پیغام میں چودھری پرویزالہٰی نے مسیحی برادری کو بھی مبارکباد دی ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا خیال رکھا۔