Friday, March 29, 2024

قصوراور گردونواح میں بچیوں سے زیادتی کے ملزمان ثبوتوں کے باوجود آزاد

December 25, 2020

لاہور (92 نیوز) قصوراور گردونواح میں بچیوں سے زیادتی کے پے درپے واقعات، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ثبوت کے باوجود ملزم آزاد، اہل علاقہ سڑکوں پرنکل آئے، ٹائرجلاکر احتجاج کیا۔

بلہے شاہ کی نگری میں اندھیرنگری، قصور اورگردونواح میں زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔

نواحی علاقے سرائے مغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں سے زیادتی کے چھ واقعات سامنے آگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ثبوت کے باوجود مرکزی ملزم کمسن بچیوں کو ہوس کا نشانہ بناتا پھر رہا ہے۔

مقامی تنظیموں اور اہالیان علاقہ نے انسانیت سوز واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے سرائے مغل پولیس نے سی سی ٹی وی مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ قصور میں چند روز پہلے خواجہ سرا کو زیادتی کے بعد اس پر تشدد کیا گیا تھا۔