Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کی روک تھام، ایف بی آر نے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے نئی شرائط تیار کرلیں

منی لانڈرنگ کی روک تھام، ایف بی آر نے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے نئی شرائط تیار کرلیں
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ان ایکشن، اثاثے ظاہر کرنے کیلئے نئی شرائط تیار کرلیں۔

ذرائع کے مطابق پانچ سال یا اس سے قبل ٹیکس میں کی گئی غلط بیانی اب قابل سزا جرم تصور ہوگی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو عملے کو کسی بھی اثاثہ ڈیکلریشن کی پڑتال کا اختیار ہوگا۔

اثاثوں کے استعمال، ان پر اخراجات اور آمدن کی پہلے سے زیادہ تفصیلات پیش کرنا ہونگی۔ قابل ٹیکس آمدن کی وضاحت میں تصحیح کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایسٹ ڈیکلریشن رولز 2019 میں ترامیم آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔