بھارتی سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 6 کشمیری نوجوان گرفتار
سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے بارہمولا میں سرچ آپریشن کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔