Saturday, April 20, 2024

تمہاری حکومت کرنے کی تیاری نہیں تھی ،لوٹ مار کی پوری تیاری تھی ، مریم نواز

تمہاری حکومت کرنے کی تیاری نہیں تھی ،لوٹ مار کی پوری تیاری تھی ، مریم نواز
December 23, 2020

مردان (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے پی ڈی ایم کے مردان جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری حکومت کرنے کی تیاری نہیں تھی،لوٹ مار کی پوری تیاری تھی۔

مریم نواز نے  مہنگائی کیخلاف مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں  عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، کہا کہ  حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو، عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری کر لی ہے، چار پانچ سو استعفے آ جائیں گے تو جعلی وزیراعظم ایک دن بھی نہیں رہ سکے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ کل خود کہا گیا مجھے بغیر تیاری کے 22 کروڑ عوام کے سر پر بٹھادیا،نالائق تھے تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ ، کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئرکھیل رہے ہیں، عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتے ہیں حکومت چلانی نہیں آتی۔

مریم نواز نے کہا کہ بتاؤتمہاری وہ 200بندوں کی ٹیم کہاں ہے؟، سیاسی مخالفین کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی پوری تیاری تھی، اپنی بہن علیمہ خان کو این آر او دینے کی پوری تیاری تھی،آپ کی تیاری ہو نا ہو عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کی پوری تیاری کرلی ہے،چار پانچ سو استعفے آجائیں گے تو  ایک دن بھی جعلی وزیراعظم بنے رہنا ممکن نہیں رہے گا۔