Friday, April 26, 2024

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ، صدر مملکت نے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دئیے

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ، صدر مملکت نے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دئیے
December 23, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کروانے کے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دئیے۔

وزیرِاعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ میں خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے، خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے سینٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اہم آئینی نکتے پر سپریم کورٹ رائے دے۔