Tuesday, April 16, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات، دادا کی وفات پر اظہار تعزیت

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات، دادا کی وفات پر اظہار تعزیت
December 22, 2020

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری سےملاقات کی اور ان کے دادا شیر باز مزاری کی وفات پر اظہارِ تعزیت کی ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہٰی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کو فنڈز نہ ملنے کا معاملہ اٹھادیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی، اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔


دوسری طرف مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہٰی نےایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 6 ماہ سے فنڈز سے محروم، کیوں ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ کیا گوجرانوالہ سے لے کر جہلم اور سیالکوٹ سے لے کر شیخوپورہ کے کروڑوں عوام کے لیے امراض دل کے واحد اسپتال سےانتقام کی تاریخ پھر دہرائی جا رہی ہے۔