Thursday, March 28, 2024

تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل، گرین شرٹس پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل، گرین شرٹس پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا
December 21, 2020

ہملٹن (92 نیوز) گرین شرٹس پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل نیپئر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ہملٹن سے نیپئر پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی ٹونٹی پانچ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں شکست دی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن دونوں میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ فارم میں واپس آگئے، اُنہوں نے 99 رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی۔