Thursday, March 28, 2024

سوات کے علاقے چپریال میں ماں اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل، 3 ملزم گرفتار

سوات کے علاقے چپریال میں ماں اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل، 3 ملزم گرفتار
December 21, 2020

سوات (92 نیوز) سوات کے علاقے چپریال میں ماں اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں قتل ہونے والی ماں اور بیٹی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل میں ملوث خاتون کے شوہر، سُسر اور دیور کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔