Thursday, April 18, 2024

نارووال اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، حد نگاہ صفر ہوگئی

نارووال اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، حد نگاہ صفر ہوگئی
December 21, 2020

لاہور (92 نیوز) نارووال اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ صفر ہو گئی۔

نارووال اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا، جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔