Friday, March 29, 2024

یو اے ای اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش ہے ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ

یو اے ای اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش ہے ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ
December 20, 2020

دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زاید النیہان نے کہا یو اے ای اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں گہرائی اور مزید وسعت کی گنجائش ہے۔

شیخ عبدالله بن زاید النیہان نے کہا امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ موجودہ سفری بندشیں صرف کورونا کی وجہ سے ہیں۔ پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے امارات کے قیام سے ہی سفارتی تعلقات قائم کئے۔

اماراتی وزیر خارجہ کا اہم بیان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امارات کے بعد سامنے آیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں تازہ ترین پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور عالمی امور پر ردعمل کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔