Friday, April 26, 2024

وزیراعظم جب بھی نوٹس لیتے ہیں چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں ، سعید غنی

وزیراعظم جب بھی نوٹس لیتے ہیں چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں ، سعید غنی
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) سعید غنی کا کہنا ہے وزیراعظم جب بھی نوٹس لیتے ہیں چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔

 سعید غنی نے کہا انکو لگتا ہے وفاق صوبوں کو پالتا ہے۔ اصل میں صوبے ملک کو چلاتے ہیں۔ صوبے کماتے ہیں تو اسلام آباد چلتا ہے ۔ کیا اپوزیشن کی سرگرمیاں روک دینے سے آپ کورونا کو روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پوری ملک میں سرگرمیاں جاری ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں انہوں نے کچھ بند نہیں کرنا۔ انہیں کورونا کا نہیں اپنی حکومت جانے کا ڈر ہے۔

سعید غنی بولے گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں پر کھانا نہیں پک رہا۔ دنیا میں سب سے مہنگے ایل این جی کارگو خریدے جارہے ہیں۔ مہنگی ایل این جی خریدی تو بجلی بھی مہنگی ہو گی۔ 1 کروڑ نوکریاں دینے کا کہا لیکن پی آئی اے، پی ٹی وی اور اسٹیل مل سے لوگ نکال دیے۔ حکومت نے اپنے دعوؤں کے 400 فیصد خلاف کام کیے۔