Friday, April 19, 2024

بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان مخالف سرگرم ہیں، شبلی فراز

بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان مخالف سرگرم ہیں، شبلی فراز
December 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان مخالف سرگرم ہیں۔ پی ڈی ایم بھی جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ گزشتہ شب مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی۔ سچ کے سامنے اِن کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پُرزے پُرزے کر دئیے۔ ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔

 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے۔ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔