Friday, April 19, 2024

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار، پارہ مزید گرنے کا بھی امکان

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار، پارہ مزید گرنے کا بھی امکان
December 19, 2020

کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شہر کا پارہ مزید گرنے کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روزتک شہر سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔

کراچی میں بھی سردی آگئی ہے۔ رات میں موسم سرد ہو جاتا ہے۔ اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے شہریوں نےبھی گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

موسم کاحال بتانےوالے کہتےہیں کہ آئندہ دنوں کم سےکم درجہ حرارت 8 سے 11  ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ دنوں سردی کی شدت اسی طرح برقرار رہے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے سال سردیوں کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سورج اور بادلوں کےدرمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیکن کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔