Thursday, April 25, 2024

سینٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت

سینٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت
December 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی۔ کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ترجمان الطاف احمد نے کہا کہ سینٹ انتخابات پر ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ سینیٹ انتخابات ابھی تک کسی میٹنگ میں زیر بحث نہیں آئے۔ الیکشن کمیشن ایسے بیانات کی تردید اور مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فروری میں سینٹ انتخابات سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔