Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کا سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
December 15, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا سعودی شہزادے سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ امور اور سیاحت کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیراعظم اورسعودی شہزادے کا دونوں ممالک میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ہر دور میں بہترین تعلقات رہے ہیں۔