Friday, March 29, 2024

لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا ، شبلی فراز

لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا ، شبلی فراز
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا۔

شبلی فراز نے ٹویٹ پیغام میں کہا عوام نے انہیں انکے بیانیے سمیت مسترد کر دیا۔ لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ جن کی سمتیں مختلف ہوں انکی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1338378978495696897?s=20

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1338378978495696897?s=20https://twitter.com/shiblifaraz/status/1338378978495696897?s=20

 وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا گوجرانوالہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی۔ کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔