Tuesday, April 23, 2024

پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے بحران کے ذمہ دار قرار ، تحقیقاتی رپورٹ

پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے بحران کے ذمہ دار قرار ، تحقیقاتی رپورٹ
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول بحران کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے بحران کے ذمہ دار قرار دیئے گئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے وزارت پیٹرولیم سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر شفیع آفریدی کو وزارت میں ڈی جی آئل لگا دیا گیا۔ ان کے پاس آئل سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں۔ متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا کوئی میکنزم نہیں۔ شفیع آفریدی ریسرچ آفیسر عمران ابڑو کی توسیع کیلئے خلاف ضابطہ سفارش بھی کرتے رہے۔

ادھر پٹرول بحران پر قائم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہو گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر رپورٹ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد رپورٹ کو پبلک کو کیا جائے گا۔