Thursday, April 18, 2024

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ، لاہور پولیس کا تھریٹ الرٹ

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ، لاہور پولیس کا تھریٹ الرٹ
December 13, 2020

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، لاہور پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، سعد رفیق، ایاز صادق اور رانا ثناء کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، لاہور پولیس نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

پنجاب پولیس نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، سعدرفیق، ایاز صادق اور رانا ثناء کو مراسلہ جاری کر دیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے تمام لیدڑ ان کو ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے آگاہ کر دیا گیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں جلسے یا پی ڈی ایم قیادت کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ اور نیکٹا بھی تھریٹ الرٹ جاری کر چکے ہیں۔

پی ڈی ایم کی ریلیوں میں حفاظتی اقدامات پرعمل نہیں ہو رہا، شرکاء بغیر تلاشی کے ریلیوں اور جلسوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

مراسلے میں پی ڈی ایم قیادت کو واضح کہا گیا ہے کہ نے ممکنہ دہشتگردی  کے خطرات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی۔ اگر جلسے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی قیادت پر ہو گی۔