Friday, April 26, 2024

پی ڈی ایم کا آج لاہور میں جلسہ، مریم نواز کا رات گئے گریٹر اقبال پارک میں انتظامات کا جائزہ

پی ڈی ایم کا آج لاہور میں جلسہ، مریم نواز کا رات گئے گریٹر اقبال پارک میں انتظامات کا جائزہ
December 13, 2020

لاہور (92 ) پی ڈی ایم آج لاہور میں جلسہ کرے گی، انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ مریم نواز نے رات گئے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ مریم نواز کہتی ہیں، حکومت کسی بھی الفاظ میں این آر او مانگے، پی ڈی ایم نہیں دے گی۔ جلسے میں حکومت کی رکاوٹوں کا سب کو معلوم ہے۔ 

پی ڈی ایم نے تمام تھریٹ الرٹس اور ایس او پیز نظر انداز کردیے،،،پی ڈی ایم آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرے گی،،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا اب حکومت کسی بھی الفاظ میں این آر او مانگے، پی ڈی ایم نہیں دے گی، جلسے میں حکومت کی رکاوٹوں کا سب کو معلوم ہے، عوام ساری رکاوٹیں توڑ کر آئیں گے۔

پی ڈی ایم جلسے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوگا۔ ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا جائے گا، جس کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت ریلیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے گی۔

مختلف شہروں سے آئے پی ڈی ایم کے کارکن بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں، کورونا ایس اوپیز کی کُھلم کُھلا خلاف ورزیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

ن لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق بھی مینار پاکستان پہنچے۔ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا، عطا تارڑ اور بلال یاسین بھی ساتھ تھے، خواجہ سعد رفیق کو جلسے کی تیاریوں کے حوالےسے بریفنگ بھی دی گئی۔

مولانا فضل الرحمان بھی گریٹر اقبال پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے، انہیں جانا ہوگا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، دوبارہ انتخابات، آج مینار پاکستان کے سائے تلے ملک کو بچانے کا عزمِ نو کریں گے۔