Friday, March 29, 2024

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، شیخ رشید

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، شیخ رشید
December 12, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لیڈر کال دیتا ہے ، دو مہینے سے گلی محلوں میں دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی ،اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ کل مایوسی اور ناکامی کی صورت میں نکلے گا۔

چودھری غلام سرور خان نے کہا کہ چوروں اور بدمعاشوں سے نہیں ڈرتے، کرپشن کیسز اور نیب قانون کے علاوہ ہر ایشو پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

شہباز گل نے کہا این سی او سی اور عدالتی حکم کے بعد جلسہ کرنا غیرقانونی ہے۔