Friday, April 19, 2024

مری میں برفباری جاری ، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

مری میں برفباری جاری ، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا
December 12, 2020

مری (92 نیوز) مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، برفباری دیکھنے کے شوقین سیاحوں نے وادی کوہسار کا رخ کر لیا ۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، سیاح فیملیاں اور منچلے برفباری سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ملکہ کوہسار مری میں  برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری  ہے ،  پارہ منفی 3 تک  گر  گیا  ، برفباری  دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد  بھی  مری امڈ  آئی  ، وادی میں  سیاح برفباری  کو  خوب انجوائے کرتے نظرآرہے ہیں، مری کے مختلف تفریح مقامات بھوربن کشمیر پوائنٹ ،پٹریاٹہ میں سیاح فیملیو ں کا  خاصا رش  ہے ۔

سیاح آسمان سے گرتے روئی کے گالوں  سے نہ صرف خوب محظوظ   ہو رہے ہیں بلکہ  ان خوبصورت لمحات  کو اپنے کیمروں میں محفوظ بھی  کر رہے ہیں ۔وادی میں  شام  ڈھلے سیاح فیملیاں اور منچلے مال روڈ پہنچ جاتے ہیں  اور  خوب ہلہ گلہ کرتے  ہیں ۔

 مری کی تمام سڑکوں سے برف صاف کر دی گئی ہے جس سے ٹریفک میں کوئی  مسائل نہیں اور سیاح  با آسانی مری   پہنچ  رہے ہیں۔