Tuesday, April 16, 2024

وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کی آج 13 ویں برسی

وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کی آج 13 ویں برسی
December 12, 2020

لاہور (92 نیوز) اردو اور پنجابی کی سات سو سے زائد فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے والے وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کی آج تیرھویں برسی ہے۔

ولن کے کرداروں سے شہرت پانے والے الیاس کشمیری نے فنی سفر کا آغاز ممبئی سے کیا، قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے اور نصف صدی تک اردو اور پنجابی فلموں میں ولن سمیت مختلف کردار ادا کرتے رہے۔

’’ عشق پر زور نہیں ‘‘ سمیت متعدد فلموں میں ہیرو بھی آئے، الیاس کشمیری فلم انڈسٹری میں تایا کے نام سے مشہور ہوئے۔

ماضی کے دیگر اداکاروں کے بر عکس الیاس کشمیری فلم انڈسٹری سے ایسے جدا ہوئے کہ پھر اُنہوں نے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مایہ ناز ہیرو سلطان راہی اور الیاس کشمیری کے بغیر پنجابی فلم کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔

الیاس کشمیری نے فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے جسے شائقین بھول نہیں سکیں گے۔ اُن کا انتقال 12 دسمبر 2007ء میں 82 برس کی عمر میں ہوا۔