Friday, April 19, 2024

ممتاز افسانہ و ناول نگار احمد داؤد کی برسی آج منائی جا رہی ہے

ممتاز افسانہ و ناول نگار احمد داؤد کی برسی آج منائی جا رہی ہے
December 12, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) جو لکھا کمال لکھا۔ اُردو کے ممتاز افسانہ و ناول نگار احمد داؤد کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لکھاری نے افسانوں اور ناول پر مبنی کئی کتابیں تحریر کیں۔

احمد داؤد یکم جون 1948 کو راولپنڈی کے علاقے موہن پورہ میں پیدا ہوئے۔ احمد داؤد کا شمار جدید افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی تصانیف میں افسانوی مجموعے مفتوح ہوائیں۔ دشمن دارآدمی۔ خواب فروش اور ناول رہائی زبان زد عام ہے۔

احمد داؤد 12 دسمبر 1994 میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں راولپنڈی کے موہن پورہ کشمیری بازار کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔