Thursday, April 25, 2024

سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث جلسے نہ کریں ، وزیراعظم

سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث جلسے نہ کریں ، وزیراعظم
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث جلسے نہ کریں۔

عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جلسے جلوس دو تین ماہ بعد کر لیں تاکہ عوام کو کورونا سے بچایا جا سکے۔ جلسوں سے حکومت نہیں جاتی کورونا پھیلتا ہے۔ ملتان میں جلسے کے بعد اسپتالوں میں 64 فیصد بستر بھر گئے۔ پشاور میں 40 فیصد بستر بھرے ہوئے ہیں۔ احتیاط نہ کی تو اسپتالوں میں کورونا کے مریض بڑھتے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور تعلیمی ادارے کورونا کے باعث بند کیے گئے۔ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کورونا کی حالیہ صورتحال کا بحیثیت قوم مقابلہ کرنا ہے۔