Friday, April 26, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر انسانی حقوق کی پامالی کا مرکز ہے، وزیر خارجہ

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر انسانی حقوق کی پامالی کا مرکز ہے، وزیر خارجہ
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر انسانی حقوق کی پامالی کا مرکز ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔

اس سے قبل انسانی حقوق کے عالمی دن  سے متعلق اہم بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ہم ہیومن رائٹس کے عالمی ڈیکلریشن کو تسلیم کرتے ہیں لیکن آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس ڈیکلریشن  کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، 5 اگست 2019 سے لیکر آج تک 101 خواتین کی اجتماعی آبروریزی ہوئی ،  15 کے قریب خواتین بیوہ ہوئیں ، بچوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں وہاں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے، بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے،جو خبریں باہر آ رہی ہیں وہ تشویشناک ہیں، پاکستان نے تمام ذمہ داروں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔