Saturday, April 20, 2024

انتہاپسند ہندوؤں نے ایک اور مسجد کی جگہ مندر بنانے کی سازش تیار کر لی

انتہاپسند ہندوؤں نے ایک اور مسجد کی جگہ مندر بنانے کی سازش تیار کر لی
December 9, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے ایک اور مسجد کی جگہ مندر بنانے کی مذموم سازش تیار کر لی۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا دہلی کی مسجد قوت الاسلام مندرکی جگہ پر تعمیر کی گئی۔ مسجد قوت اسلام نئی دلی کے مشہور قطب مینار کے پاس واقع ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کو مبینہ مندر کمپلیکس میں تبدیل کیا جائے۔ درخواست میں ہندو دیوتاوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ وشنو ایس جین نے گزشتہ روز دائرکی ۔ اگلی سماعت 24 دسمبر کو ہو گی۔